ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ریپ گرو بابا رام رحیم کے غنڈوں کے سامنے پہلوان انسپکٹر ہیلمٹ اور چھڑی سے لڑتارہا؛ بھاگ گئے تھے ساتھی

ریپ گرو بابا رام رحیم کے غنڈوں کے سامنے پہلوان انسپکٹر ہیلمٹ اور چھڑی سے لڑتارہا؛ بھاگ گئے تھے ساتھی

Sat, 26 Aug 2017 21:22:09  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پنچولہ میں سی بی آئی عدالت نے جمعہ کو رام رحیم پر عصمت دری کامجرم پایا تھا، جس کے بعد ہریانہ اور پنجاب سمیت 5ریاستوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔ دریں اثنا ہریانہ میں بہت سی جگہوں پر پولیس اور ڈیرہ غنڈوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی،کئی جگہوں پر پولیس اہلکار ڈر سے بھاگ رہے تھے، مگر اُس دوران  ہریانہ پولیس کے انسپکٹر انیل کمار سینہ تان کر کھڑے تھے۔بتایا گیا ہے کہ  انیل کمار پیشہ سے ایک پہلوان ہیں۔

انل کمارنے مینس گریکو-رومن 96کلو کشتی میں سونے کا تمغہ جیتاہے۔ 2010کے کامن ویلتھ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان انیل کمار نے گرمیت رام رحیم سنگھ کے پیروکاروں کے سامنے جرات مندی کے ساتھ ڈٹے رہے، جبکہ کئی سیکورٹی اہلکاران کے سامنے سرینڈرکرتے نظرآئے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ڈیرہ کے غنڈوں کی طرف سے پیچھا کرتے ہوئے مسلح سر حد فورس (ایس ایس بی)، سی آر پی ایف اور ہریانہ پولیس کے کئی مسلح اہلکار اپنے آپ کو بچاتے ہوئے نظر آئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ہریانہ پولیس کے 37سالہ انسپکٹر انل کمار نے ان کا سامنا کیا،جب کہ ان کے پاس صرف ایک چھڑی اور حفاظت کے لئے ہیلمیٹ تھا۔ کمار ایس ایس بی کے اہلکاروں سے ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اس راستے میں پیچھے بھاگنے کے لئے شرمندہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہم پر ہنسیں گے،مجھے اپنے ہتھیاردے دو، میں ان سے تنہانمٹ لوں گا۔ہریانہ پولیس نے شروع میں دعوی کیا تھا کہ انہوں نے پچکولا میں داخل ہونے سے پہلے ڈیرہ حامیوں کو یقینی بنایا تھا کہ ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہیں، تاہم جب تشدد پھیلا تو  ان میں بہت سے لوگوں کے پاس چھڑی، پٹرول کی بوتلیں اورلاٹھیاں تھیں۔


Share: